مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات درست ہیں لیکن انہیں منظر عام پر لانے میں امریکہ کی سازش ہے۔اطلاعات کے مطابق روسی صدر نے عوام سے ٹیلی فونک بات چیت پر پانامہ لیکس کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ بظاہر بہت عجیب لگتا ہے لیکن انہوں نے آف شور کے متعلق کوئی غلط خبر نہیں دی ہے اور وہ معلومات درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ تمام معلومات نہ صرف صحافیوں نے جمع کی ہیں بلکہ اس میں وکیلوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر پوتین نے کہا کہ پانامہ لیکس کی رپورٹیں کسی خاص شخص کو مخصوص کام کی ذمہ دار نہیں ٹھہراتیں بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی کس قدر گدلا ہے، اس سے امکان ہے کہ آف شور کی رقم صدر سمیت کئی آفیشلز تک فراہم کی جاتی ہیں۔ پوتین نے الزام لگایا کہ ان رازوں کے افشا ہونے میں امریکی حکام نے کام کیا جسے انہوں نے اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونا تھا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوتین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات درست ہیں لیکن انہیں منظر عام پر لانے میں امریکہ کی سازش ہے۔
News ID 1863308
آپ کا تبصرہ