پاکستان میں قتل کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان کے علاقہ ہری پور سینٹرل اوراڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دورپرلٹکا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوزکےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ہری پور سینٹرل اوراڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں  کو تختہ دورپرلٹکا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہری پورکی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم امتیاز احمد کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا، مجرم نے 2005 میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔ ادھر اڈیالہ سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد جاوید کو پھانسی دے دی گئی، مجرم محمد جاویدکےخلاف جہلم میں 2010 کوقتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب اورسندھ میں کی مختلف جیلوں میں 4 مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا تھا۔

News Code 1863284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =