عراق کے شہر الرمادی میں 11 داعش دہشت گرد ہلاک

عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شمال میں 11 خونخوار وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شمال میں   11 خونخوار وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

صوبہ الانبار میں فوجی کارروائی کے اعلی کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی میں 11 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں درجنوں وہابی دہشت گرد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ المحلاوی نے کہا کہ الرمادی کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں پر توپخانہ سے گولہ باری جاری ہے۔

News Code 1863128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =