مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد وفاقی حکومت نے ریڈزون میں جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو الرٹ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر ممتاز قادری کے حامیوں کا دھرنا جاری ہےجس کو ختم کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دھرنا قیادت کیساتھ مذاکرات کیے لیکن ناکامی کے بعد آپریشن کے ذریعے مظاہرین کو ڈی چوک سے باہر نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا ہے۔
پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں گزشتہ تین روز سے ریڈزون پر دھرنا دینے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
News ID 1862907
آپ کا تبصرہ