مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد طالبان ہلاک ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد طالبان ہلاک جب کہ ان کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فضائیہ کے ساتھ کارروائی میں افان نیشنل آرمی نے بھی حصہ لیا جس میں دہشت گردوں کے اسکولوں میں بنائے گئے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا جہاں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور بم دھماکوں کے لیے دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرتے تھے۔
افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد طالبان ہلاک ہوگئےہیں۔
News ID 1862841
آپ کا تبصرہ