مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ خبر کے مطابق پاکستانیوں کو راجستھان پولیس نے حراست میں لیا ہے جن میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کے پاس صرف متھرا اور ہریدوار کا ویزا تھا،۔راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی حراست کی اطلاع اعلیٰ حکام کو کر دی گئی ہے اور حکام کی ہدایت کی روشنی میں پاکستانیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے 35 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
News ID 1862820
آپ کا تبصرہ