12 دسمبر، 2015، 12:13 PM

ہندوستان کی تیل کمپنی کے منیجر داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار

ہندوستان کی تیل کمپنی کے منیجر داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار

ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ہندوستان کی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مارکیٹنگ منیجر محمد سراج الدین کو داعش کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے ہندوستان کی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مارکیٹنگ منیجر محمد سراج الدین کو داعش کے ساتھ تعلقات کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ نیوز سائٹ dnaindiaکے مطابق محمد سراج الدین کو سپیشل آپریشن گروپ اور راجستھان پولیس نے جے پور شہر سے گرفتار کیا۔ بھارتی حکام کے مطابق ملزم پر داعش کی مدد، اس کے ساتھ تعلقات اور بھارت میں اس کے عزائم کو فروغ دینے اور اس کے لئے لوگ بھرتی کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ ملزم کے قبضے سے داعش کے کئی میگزین اور ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کے متعلق بھی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جن سے کچھ قابل اعتراض مواد پہلے ہی برآمد کیا جاچکا ہے۔

News ID 1860247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha