24 مارچ، 2016، 11:30 AM

روس میں 150 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

روس میں 150 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا

روس میں 150 پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر روک کر حراست میں لے لیا گیا ہے پاکستانی تاجروں کو تین مختلف کمروں میں بند کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے روسی ذرائع کے مطابق ان لوگوں کے پاس سفری دستاویزات نامکمل ہیں جس کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں 150 پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر روک کر حراست میں لے لیا گیا ہے پاکستانی تاجروں کو تین مختلف کمروں میں بند کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے روسی ذرائع کے مطابق ان لوگوں کے پاس سفری دستاویزات نامکمل ہیں جس کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی تاجروں کو آٹھ گھنٹوں سے ائیر پورٹ کے مختلف کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے۔تمام مسافر وں کو غیر ملکی کمپنی ماسکو کے دورے پر لے کر گئی ہے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق زیر حراست پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں روسی حکام کی جانب سے اس بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا کہ انہیں حراست میں کیوں لیا گیا ہے ۔اس سے قبل روس کے ایک ائیر پورٹ سے مشتبہ پیکٹ بھی برآمد ہوا تھا جس پر ائیر پورٹ کو خالی کرا لیا گیا تھا تاہم ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے جانب سے سرچ آپریشن کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا تھا ۔ ادھر پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی ایئرپورٹ پہنچ گیا جہاں پاکستانی تاجروں کی دستاویزات سے متعلق حکام سے بات چیت کی جارہی ہے، محصور تاجروں میں سے 80 افراد کا تعلق کراچی، 35 کا تعلق لاہور اور باقی کا اسلام آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

News ID 1862758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha