عمرہ کے لئے جانے والے 14 فلسطینی زائر بس حادثے میں ہلاک

اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب عمرہ پر جانے وانے فلسطینی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجے میں 14 فلسطینی زائرین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب عمرہ پر جانے وانے فلسطینی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجے میں 14 فلسطینی زائرین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اردن کے شہری دفاعی حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت سے 230 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس موداوارا بارڈر کراس کررہی تھی۔حکام کے مطابق زائرین عمرے ادا کرنے کے لئے سعودی عرب جارہے تھے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔ حکام نے حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے بس حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق فلسطین سے ہے۔

News Code 1862623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha