17 مارچ، 2016، 12:39 AM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ماہ میں 181 افراد نے خود کشی کی

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک ماہ میں 181 افراد نے خود کشی کی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 60 خواتین سمیت 181 افراد نےخودکشی کی ہے جو صوبہ پنجاب کی حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 60 خواتین سمیت 181 افراد نےخودکشی کی ہے جو صوبہ پنجاب کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ لاہورسےجاری بیان کے مطابق چوہدری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک سے غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کا نعرہ لگایا مگر عملی طور پر اقتدار میں  آنے کے بعد ان کی کار کردگی بالکل صفر رہی ہے، حکمرانوں  کے ساتھ ساتھ ان کی پالیساں بھی عوام کے لئے عذاب بن چکیں  ہیں، آج پنجاب میں  بھی غریبوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ صرف ایک ماہ کے دوران60 خواتین سمیت 181 افراد نے غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشی  کی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بر سر اقتدار حکمراں عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں جرائم پیشہ لوگ لوگوں کو لوٹنے اور قتل کرنے میں مصروف ہیں مگر حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی جب کہ حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں مگر وہ اس طر ح قوم کو بےوقوف نہیں  بنا سکتے۔

News ID 1862588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha