مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ظریف کل رات جنوب مشرقی ایشیا کے 6 ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وہ سینگا پور ، برونئی، تھائی لینڈ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1862333
آپ کا تبصرہ