مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہر الکرمہ میں ایک کارروائی کے دوران داعش دہشت گردوں کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ نے الکرمہ میں داعش کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے اہم کمانڈرریاض احمد عیسی الخلیفاوی سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے آج الکرمہ کی آزادی کے لئے بھی کارروائی کا آئاز کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ