23 فروری، 2016، 11:48 AM

پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر گامزن رہنے کا اعلان

پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر گامزن رہنے کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے سے وہابی دہشت گردوں کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کررہے ہیں۔ خطے میں امن واستحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے سے وہابی دہشت گردوں کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کررہے ہیں۔ خطے میں امن واستحکام کے لیے ہمسایہ ممالک  کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار لندن اسکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر کریگ کالہون سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہابی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کے بہترین مستقبل کو یقینی بنارہے ہیں ۔ پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے ،ڈائریکٹر ایل ایس ای کریگ کالہون نے اس موقع پر کہا کہ لندن اسکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرنے پر غور کررہے ہیں۔چیئر قائم کرنے کا مقصدبانی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرناہے۔
 

News ID 1862037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha