20 فروری، 2016، 1:30 PM

پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےہیں اور انہیں گرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم سنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئےہیں اور انہیں گرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم سنایا ہے۔غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سبق صدر پرویز مشرف کی ضمانتیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔  واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ پرویز مشرف نے 2007 میں لال مسجد میں موجود وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں غازی عبدالرشید سمیت درجنوں وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔ لال مسجد انتظامیہ نے پرویز مشرف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت کے طلب کرنے کے باوجود سابق صدر ایک بار بھی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہےکہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

 

News ID 1861963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha