16 فروری، 2016، 6:14 PM

ایران اور بلجیئم کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں

ایران اور بلجیئم کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں

برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلجیئم کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور بلجیئم کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بلجیئم کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور بلجیئم کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاریخ مثبت اور تعمیری  روابط پر استوار رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں اب کوئی فوجی ہدف باقی نہیں رہا ہے اور گذشتہ ایک سال سے یمنی کے نہتے اور بےگناہ عوام  سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا شکاربنے ہوئے ہیں ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو سعودی عرب جیسی ظالم و جابر حکومت کے بجائے یمن کے مظلوم عوام کا دفاع کرنا چاہیے ۔ اس کانفرنس میں بلجیئم کے وزير خارجہ نے خطے میں ایران کے مثبت  اور تعمیری نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے اور بلجیئم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1861883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha