مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انٹرنیشنل ایئرلائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیاہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سہیل بلوچ نے کہا کہ جو یقین دہانیاں کرائی گئیں ان پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے مذاکرات کے بعد ہی کچھ کہہ سکوں گا۔
پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
16 روزہ طویل احتجاج اور 8 دن تک فلائٹ آپریشن معطل رہنے سے پی آئی اے کی ساڑھے 7سو کے قریب پروازیں منسوخ ہوئیں، کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔اب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لئے لاہور جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ملازمین نے حکومت کی حکومت کی تمام دھمکیوں نظر انداز کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھی اور آخر کار پاکستانی حکومت مذاکرات پر مجبور ہوگئی اور مذاکرات کے ذریعہ ہی مسائل کو حل کرنے میں عافیت سمجھی۔
پاکستان کی انٹرنیشنل ایئرلائن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیاہے۔
News ID 1861712
آپ کا تبصرہ