نجران میں یمنی فوج کے حملے میں 6 سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں یمنی فورسز کی کارروائی میں 6 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقہ نجران میں یمنی فورسز کی کارروائی میں 6 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق الجوف میں واقع الخنجر علاقہ میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے حامی صدر منصور ہادی کے درجنوں حامیوں کو بھی ہلاک کردیا ہےجن اہم کمانڈر امین الحکیمی بھی شامل ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے نجران میں واقع شرق الشرفہ میں کارروائی کے دوران 6 سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کے ہتھیاروں کو بھی غنیمت میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی بربریت بھی جاری ہے۔

News Code 1861711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha