6 فروری، 2016، 12:34 PM

تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 5 افراد ہلاک

تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 5 افراد ہلاک

تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے جب کہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں 6.4 شدت کے زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے جب کہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان کے جنوبی شہر تائی نان میں علی الصبح 6.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں بلند و بالا عمارتیں منٹوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، زلزلے کے باعث 7 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ صرف ایک 17 منزلہ عمارت سے 220 افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ تائیوان کے صدر ما ینگ جیو نے زلزلے کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انھیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جب کہ بے گھر ہونے والے افراد کی رہائش کا بندو بست بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1999 میں بھی وسطی تائیوان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے باعث 2300 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔

News ID 1861618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha