29 جنوری، 2016، 5:13 PM

آسٹریلیا میں اسکولوں کو دھمکی کے بعد ہائي الرٹ جاری

 آسٹریلیا میں اسکولوں کو دھمکی کے بعد ہائي الرٹ جاری

آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے 7 اسکولوں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال پر 40 منٹ میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے فوراً بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ اسکولوں کو خالی کرالیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے وقت اسکولوں کو روبوٹک کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ بچوں کے بیگ میں بم موجود ہے جس کے بعد سڈنی اور میلبورن سمیت نیو ساؤتھ ویلز کے کئی شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے۔

آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں ان دھمکی آمیر فون کالز کا لندن، پیرس، بیلجئم، ناروے، ایمسٹرڈیم اور ٹوکیو میں ملنے والی فون کالز سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے بھی متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز طالبعلموں کی سیکیورٹی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں جب کہ پولیس بھی تمام تر انتظامات کر رہی ہے۔

News ID 1861429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha