15 جنوری، 2016، 12:33 PM

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وہابی تکفیری جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا دہشت گرد پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے پنجاب میں پنا لے لیتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وہابی تکفیری جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا دہشت گرد پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے پنجاب میں پنا لے لیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن سی ٹی ڈی اورایلیٹ فورس کرے گی جبکہ رینجرز معاونت کرے گی، آپریشن میں ضرورت پڑنے پر فوج سے بھی مدد لی جا سکتی ہے تاہم انھیں خصوصی اختیارات نہیں دیے جائیں گے، آپریشن میں جدیدآلات اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہروں جن میں رحیم یار خان، ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں جہاں وہابی تکفیری دہشتگردوں نے پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں، اسلحہ ذخیرہ کیا ہوا ہے اور یہاں تربیت بھی دی جاتی ہے اس لیے ان علاقوں میں آپریشن کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

News ID 1861080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha