مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے متعلق غور کیلئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اوروزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملاقات میں پٹھان کوٹ حملہ کے بعدآئندہ کے لائحہ عمل اورپاک بھارت امن مذاکرات کے مستقبل سے متعلق غور کیا گیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ سطح پر پاک بھارت امن مذاکرات 15جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے لیکن پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کے بعد امن مذاکرات پر سوالیہ نشان لگا ہواہے۔
آپ کا تبصرہ