7 جنوری، 2016، 8:01 PM

سعودی وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز معاون خصوصی طارق فاطمی ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔سعودی وزیر نے آج پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی پی کے مطابق، دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد سرتاج عزیز اور سعودی وزیر کی مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ کو تین جنوری کو اسلام آباد آنا تھا۔ تاہم، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ان کا یہ دورہ چار روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

News ID 1860899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha