مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیو ز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 2 روزہ سرکاری روزے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اعلی سول و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ داعش کے خلاف بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جبکہ اس فوجی اتحاد کے بارے میں سعودی عرب نے پہلے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا اور اس کانام بغیر اطلاع دیئے نام نہاد اتحاد میں شامل کرلیا ، لیکن پاکستانی وزارت خارجہ نے اس اتحاد میں شامل ہونے سے لاعلمی کا اظہار کرکے سعودی حکام کی سیاسی ناپختگی کا پردہ چاک کردیا۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عادل الجبیر کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں کشیدگی پیدا کرکے بعض مسلم ممالک کو اپنے ہمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
News ID 1860887
آپ کا تبصرہ