6 جنوری، 2016، 11:23 AM

امریکہ میں ہرسال 30 ہزار افراد فائرنگ میں ہلاک ہوتے ہیں

امریکہ میں ہرسال 30 ہزار افراد فائرنگ میں ہلاک ہوتے ہیں

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہرسال 30 ہزار افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں اور ان میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر کے آنسو نکل آئے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہرسال 30 ہزار افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں اور ان میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر کے آنسو نکل آئے۔ امریکہ میں گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ آبدیدہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے وائٹ ہاوس میں گن کنٹرول پالیسی کے بارے میں پریس کانفرنس کی۔ اس میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کے والدین اور دیگر رشتے دار بھی موجود تھے۔اس موقع پر2012میں سینڈی ہک ایلیمینٹری اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طلبا کا ذکر کرتے ہوئے اوبامہ کے آنسو نکل آئے اور وہ رومال سے اپنے آنسو پونچھتے رہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں باراک اوبامہ نے ملک میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات پرگن کنٹرول پالیسی کااعلان کیا۔صدر باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ گن وائلنس کا شکار ملک ہے جس سے ہرسال 30 ہزار افراد مارے جاتے ہیں ،اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس نے اس معاملے پر ان کی حمایت نہ کی تو وہ ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس کی قانون میں اجازت ہے۔

News ID 1860861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha