27 دسمبر، 2015، 1:12 PM

سعودی حکومت نےعہدیداروں کو رشوت خوری کی مشروط اجازت دیدی

سعودی حکومت نےعہدیداروں کو رشوت خوری کی مشروط اجازت دیدی

سعودی حکومت نے اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی وزیر 10 ہزار ریال مالیت کی رشوت اور تحفہ قبول کرسکتا ہے جبکہ دیگر عہدیداروں کو 4 ہزار ریال کی رشوت اور تحائف وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزارءایسی رشوت اور تحائف قبول کرسکتے ہیں جو ذاتی استعمال کے لئے ہوں اور جو جلد استعمال کیے جاسکیں، اگر رشوت و  تحائف کی مالیت منظور کی گئی مالیت سے زائد ہو تو وہ رشوت اور تحائف کیمٹی کے سپرد کئے جائیں گے جس پر وہ فیصلہ دے گی ، سعودی حکومت نے بد عنوانی کی روک تھام کیلئے رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے حکم جاری کیا ہے۔ سعودی عرب کے اس حکم کے مطابق رشوت خوری اور کرپشن میں مزید اضآفہ ہوجائےگا۔

News ID 1860614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha