27 دسمبر، 2015، 11:49 AM

امریکی پولیس نے سن 2015 میں 1000 افراد کو قتل کیا

امریکی پولیس نے سن 2015 میں 1000 افراد کو قتل کیا

امریکی ذرائع کے مطابق امریکی پولیس نے سن 2015 میں فائرنگ کے ذریعہ 1000 امریکی شہریوں کو قتل کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے سن 2015 میں فائرنگ کے ذریعہ 1000 امریکی شہریوں کو قتل کیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کی گئی ایک اسٹڈی کے مطابق  امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد چھ فیصد ہے تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں سیاہ فاموں کی کل تعداد چالیس فیصد بنتی ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کی ریسرچ کے مطابق سن 2015 کے دوران جو لوگ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوئے ان میں سے 243 افراد ذہنی مسائل کا شکار تھے ۔ 75 ایسے تھے جن میں خودکشی کے رجحانات تھے اور 168 افراد ذہنی امراض کا شکار تھے ۔
ہلاک ہونے والے ایسے افراد جو ذہنی مسائل کا شکار تھے ان میں دس میں سے نو افراد مسلح تھے، تاہم اسٹڈی سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن پولیس اہلکاروں نے انہیں نشانہ بنایا وہ اس طرح کے ذہنی مسائل کا شکار افراد سے نمٹنے کی تربیت نہیں رکھتے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام کیسز میں سے ایک چوتھائی ایسے ہیں جب پولیس کو ملزم کا پیدل یا کار کے ذریعے پیچھا کرنا پڑا اور پھر مقابلے کے بعد ملزم مارا گیا۔

News ID 1860607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha