19 دسمبر، 2015، 3:41 PM

پاکستان میں مزید 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان میں مزید 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

پاکستان میں ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ساہیوال کی سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ساہیوال سینٹرل جیل میں قتل کے 2 مجرموں ظہوراحمد اورمقدوم گجرکو آج صبح تحتہ دارپرلٹکا دیا گیا۔ مجرم ظہوراحمد نے لڑکی کے رشتے کے تنازعے پر2002 میں محمد امین کو قتل کیا تھا جب کہ مقدوم گجرنے ڈکیتی کی واردات کے دوران محمد عارف کو2003 میں قتل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں نجی اور ذاتی جھگڑوں مین ملوث افراد کو دھڑا دھڑ پھانسیاں دی جارہی ہیں لیکن دہشت گردی میں ملوث  دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سانحہ پشاور میں ہولناک دہشت گردی کے بعد موت کی سزا پر عائد پابندی ختم کی گئی تھی لیکن ابھی تک کسی اہم دہشت گرد کو قرار واقعی سزا نہیں دی گئی ہے کیونکہ دہشت گردی میں ملوث افراد کا تعلق وہابی دہشت گردوں سے ہے لیکن برسراقتدار پارٹی وہابی دہشت گردوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ سانحہ پشاور کے بعد اب تک 400 سے زائد افراد کی سزائے موت دی جچکی ہے لیکن ان میں دہشت گردی میں ملوث افراد بہت کم ہیں۔

News ID 1860423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha