21 جنوری، 2016، 5:22 PM

بھارت میں گیٹ دیر سے کھولنے پر تاجر نے گارڈ کو ہلاک کردیا

بھارت میں گیٹ دیر سے کھولنے پر تاجر نے گارڈ کو ہلاک کردیا

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ذاتی محافظ کے قتل میں ملوث کروڑ پتی کاروباری شخص پر فرد جرم عائدکر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ذاتی محافظ کے قتل میں ملوث کروڑ پتی کاروباری شخص پر فرد جرم عائدکر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک عدالت نے 39سالہ کروڑ پتی شخص نشام پر اپنے ہی گارڈ کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔مقتول کے وکیل اودھیا بھانو نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے دیر سے گیٹ کھولنے کے جرم میں گارڈ پر لوہے کے ہتھوڑ ے سے تشدد کیا۔بعدازاں گارڈ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔اودھیا نے مزید کہا کہ عدالت میں سماعت کے دوران نشام کو اس قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

News ID 1861237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha