13 دسمبر، 2015، 4:32 PM

کراچی ایئرپورٹ سے نائیجیریا کے مسافر سے منشیات برآمد

کراچی ایئرپورٹ سے نائیجیریا کے مسافر سے منشیات برآمد

پاکستان کے شہر کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے نائیجیریا سے آنے والے غیر ملکی مسافرکو حراست میں لے کر کوکین برآمد کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے نائیجیریا سے آنے والے غیر ملکی مسافرکو حراست میں لے کر کوکین برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات سکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پروازسے آنے والے ایک مسافرکو حراست میں لے کراس کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول اگلوا لئے۔ کسٹم حکام نے غیرملکی مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص نائجیریا کا شہری کا ہے، واکچوکوو زیسمیئون نامی مسافر سے 1.2 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

News ID 1860279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha