مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایف بی آئی حکام نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قراردے دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایف بی آئی کے مطابق فائرنگ کرنے والے داعش کے رکن نہیں تھے لیکن ایسا لگتا ہےکہ ملزمہ تاشفین نے داعش کے رہنما سے بیعت کی تھی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان فاروق کے گھر کےقریب کچرا کنڈی سے 2موبائل فونزملے ہیں جنہیں کچل کر خراب کردیا گیا تھا اوراس کا سبب فونز پر موجود انگلیوں کے نشانات مٹانا ہوسکتا ہے۔ ان فونز سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایف بی آئی حکام نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قراردے دیا ہے۔
News ID 1860073
آپ کا تبصرہ