27 نومبر، 2015، 11:07 PM

امریکی ریاستوں کو شامی مہاجرین قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں، امریکہ

امریکی ریاستوں کو شامی مہاجرین قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں، امریکہ

امریکی وفاقی حکومت نے ریاستوں کے اہل کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ انھیں شام کے مہاجرین کو قبول نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وفاقی حکومت نے ریاستوں کے اہل کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ انھیں شام کے مہاجرین کو قبول نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ یہ اطلاع ایک سرکاری مراسلے میں دی گئی ہے، جسے مہاجرین کی آبادکاری کے دفتر کے سربراہ نے وفاق کے آبادکاری سے متعلق اداروں کو جاری کیا ہے۔ پروگرام کے سربراہ، رابرٹ کیری نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے ملک اور ان کی مذہبی نسبت کو خاطر میں لائے بغیر، ادارے کی جانب سے فراہم کردہ فوائد اور خدمات پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد گورنروں نے سکیورٹی خطرات کا اظہار کرتے ہوئے شامی مہاجرین کو اپنی ریاستوں میں آباد کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو روکنے کا عندیہ دیا تھا۔

News ID 1859899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha