مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ پیس کی بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ ”دی گلوبل ٹیررازم انڈیکس“ کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز دہشت گرد تنظیم داعش نہیں بلکہ نائجیریا میں تباہی پھیلانے والی بوکوحرام ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ءمیں داعش نے کل 6073 افراد کو ہلاک کیا جبکہ بوکوحرام نے اسی سال کے دوران کل 6664 افراد کو ہلاک کیا۔ دونوں تنظیموں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دنیا بھر میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کی کل تعداد کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔ نائجیریا کو بوکوحرام کے علاوہ ایک اور شدت پسند تنظیم ”فولانی گروپ“ کا بھی سامنا ہے۔ اس ملک میں 2014ءکے دوران دہشت گردی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہاں کل 7512 افراد ہلاک ہوئے۔ سال 2014ء کے دوران نائجیریا میں دہشت گردی میں ہونے والا اضافہ 300 فیصد ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ بوکوحرام داعش کی اطاعت کا اعلان کرچکی ہے، جس کے نتیجہ میں دونوں تنظیموں کی مجموعی دہشتگردی میں اضافے کا شدید خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ پیس کی بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ ”دی گلوبل ٹیررازم انڈیکس“ کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز دہشت گرد تنظیم داعش نہیں بلکہ نائجیریا میں تباہی پھیلانے والی بوکوحرام ہے۔
News ID 1859745
آپ کا تبصرہ