فرانس ،سعودی عرب اور قطر کا اتحادی/ دہشت گرد فرانس کے پروردہ

شام کے صدر بشار اسد نے فرانس کے ایک نشریہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس در حقیقت سعودی عرب اور قطر کا اتحادی ملک ہے لہذا فرانس کو دہشت گردوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ دہشت گرد پرور ممالک کا اتحادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے فرانس کے نشریہ والور اکٹپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس در حقیقت سعودی عرب اور قطر کا اتحادی ملک ہے لہذا فرانس کو دہشت گردوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ دہشت گرد پرور ممالک کا اتحادی ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ فرانس دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں ہے اور جب تک فرانس سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کا اتحادی ہے تب تک اسے دہشت گردوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔

شامی صدر نے کہا کہ شام ایسے ملک کے ساتھ تعاون میں اپنا وقت ضائع نہیں کرےگا جس کی حکومت اور تمام ادارے دہشت گردوں کے حامی ہیں ۔ بشار اسد نے کہا کہ فرانس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف دوگآنہ اور متضاد پالیسی پر عمل کیا جس کے نتائج کا اسے اب سامنا کرنا پڑا ہے۔

News Code 1859685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha