مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ بیروت اور پیرس کے بم دھماکے ہمارے لئے انتباہ اور سنجیدہ خطرہ ہیں اور ہمیں ملک میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔محمود علوی نے انٹیلیجنس کے اعلی افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے نفوذ اور مداخلت کی راہوں کا جائزہ لیکر انھیں مسدود کرنے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے کیونکہ دشمن انقلاب اسلامی پر ضرب لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اور اس کے لئے وہ ملک میں نفوذ پیدا کرنے کی جد جہد بھی کررہا ہے۔
محمود علوی نے وہابی تکفیریوں کو عالمی سطح پر بہت بڑا خطرہ قراردیا اور بیروت اور پیرس کے حالیہ بم دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس اداروں کی پہلی ترجیح ملک میں امن و سلامتی برقرار رکھنا ہے اور ملک میں دشمن کے نفوذ کی راہوں کو بند کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیروت اور پیرس کے حالیہ بم دھماکے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے انتباہ ہیں اور ہمیں ان کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے اور ایسے حوادث کو روکنے کے لئے ہمیں سخت محنت اور تلاش کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ