14 نومبر، 2015، 12:43 PM

بان کی مون کی پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

بان کی مون کی پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے پیرس حملوں کو قابل نفرت قراردیا ہے۔ ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں فرانس میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی سطح پر پیرس بم دھماکوں کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیرس کے بٹا کلان تھیٹر میں یرغمال بنائے جانے والے افراد میں سے کم سےکم  80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو سو زخمیوں میں سے 80 کی حالت تشویش ناک ہے۔فرانس میں پولیس حکام  کے مطابق پیرس کے فٹ بال سٹیڈیم، کانسرٹ تھیٹر اور ریسٹورنٹ سمیت چھ مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے حملے کیے جن میں مبینہ خود کش دھماکے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 6 بم دھماکوں میں 360 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1859579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha