مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہفتے کو علی الصبح ہولناک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ بتائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چلی کے کوکیمبو خطے کے وسطی حصے میں 36 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ البتہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں سے کھلی جگہوں میں نکل آئے۔
لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں ہفتے کو علی الصبح ہولناک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
News ID 1859418
آپ کا تبصرہ