26 دسمبر، 2016، 11:15 AM

چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کا زلزلہ / سونامی کی وارننگ ختم

چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کا زلزلہ / سونامی کی وارننگ ختم

لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ہے۔امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی15 کلومیٹر تھی۔ چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ایسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ زلزلے کے مرکز سے 1000کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام معلومات کی بنیاد پر اس زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

News ID 1869257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha