4 نومبر، 2015، 8:53 PM

شام ، لبنان اور فلسطین کی حمایت کسی خوف و ہراس کے بغیر جاری رکھیں گے

شام ، لبنان اور فلسطین کی حمایت کسی خوف و ہراس کے بغیر جاری رکھیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام، لبنان اور فلسطین کی حمایت کسی خوف و ہراس کے بغیر جاری رکھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے صوبہ مازندران میں ممتاز شخصیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام، لبنان اور فلسطین کی حمایت کسی خوف و ہراس کے بغیر جاری رکھیں گے۔

آیت اللہ آملی نے ممتاز شخصیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالی حضرت موسی  (ع) کو تسلی دے رہا ہے کہ " لاتحف ولا تحزن " خوف اور ہراس مت کھاؤ مت ڈرو، قرآن مجید کے اس نکتے سے ہم استفادہ کرتے ہیں کہ ہمیں خارجہ پالیسی میں کسی سے خوف و ہراس کھانے کی کوئی  ضرورت نہیں ، کیونکہ مؤمن شجاعت اور دلیری کے ساتھ خطرات کا مقابلہ کرتا ہے اور قرآن کریم کی روشنی میں ہمیں سامراجی طاقتوں سے کسی بھی صورت میں خائف ہونے کی ضرورت نہیں ،  ہم  اپنی خارجہ پالیسی میں شام، لبنان اور فلسطین کی حمایت کسی خوف و ہراس کے بغیر جاری رکھیں گے۔

News ID 1859350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha