3 نومبر، 2015، 8:02 PM

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مارچ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف کانگریس کا احتجاجی مارچ

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف ملک کے ادبی حلقوں کے بعد سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بھی احتجاجی مارچ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف ملک کے ادبی حلقوں کے بعد سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بھی احتجاجی مارچ کیا ہے۔ احتجاجی مارچ کی قیادت سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے کی،اس موقع پرسونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ حکومت عدم برداشت کو ہوا دے رہی ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی تشدد آمیز کاروائیوں کے خلاف حزب اختلاف جماعت کانگریس نے پارلیمنٹ ہاؤس سے ایوان صدر تک مارچ کیا، کانگریس نے عدم برداشت اور پر تشدد کاروائیوں کے خلاف صدر کو یادداشت پیش کی۔ احتجاجی مارچ کے راستے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے اور بھاری نفری تعینات کر کے پولیس نے رکاوٹیں بھی کھڑی کی تھیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد کے آئے روز رونما ہونے والے واقعات اور عدم برداشت کے خلاف بھارتی مصنفین، گلوکاروں، سائنسدانوں اور تاریخ دانوں نے اپنے اعزازات احتجاجاً حکومت کو واپس کردیئے جب کہ پاکستانی فنکاروں، گلورکاروں، مصنفین اورکھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ  ہندو انتہا پسندوں کے ناروا سلوک کے خلاف بھارتی اہم شخصیات سراپا احتجاج ہیں۔

News ID 1859327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha