31 اکتوبر، 2015، 8:02 PM

افغانستان میں مسجد پر راکٹ حملہ، 6 افراد جاں بحق

افغانستان میں مسجد پر راکٹ حملہ، 6 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر راکٹ گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر راکٹ گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ ایچن میں جمعہ کی شام نماز کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا نشانہ مسجد ہی تھی یا پھر قریب ہی سیکیورٹی فورسز پر راکٹ فائر کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک غیر ملکی سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اپنی موجودگی کو پختہ کرتے ہوئے حکومت فورسز اور افغان طالبان کے خلاف سرگرم ہے اور پاکستانی سرحد کے قریب ننگرہار ان کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے۔

News ID 1859251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha