22 اکتوبر، 2015، 5:09 PM

برطانوی شہری کی گجرات فسادات پر مودی کی لندن آمد پر گرفتاری کیلئے درخواست دائر

برطانوی شہری  کی گجرات فسادات پر مودی کی لندن آمد پر گرفتاری کیلئے درخواست دائر

ایک برطانوی شہری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو برطانیہ آنے پر گرفتار کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک برطانوی شہری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو برطانیہ آنے پر گرفتار کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ برطانیہ کی مسلمان برادری کے رہنما طارق محمود کی جانب سے جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی درخواست میں گجرات فسادات میں 3 برطانوی شہریوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دے کر مودی کی لندن آمد کر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ طارق علی نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے مودی کو گرفتار کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہونے پر ان پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سیکڑوں افراد کے قاتل ہیں اور ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

News ID 1859042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha