مہر خبررساں ایجنسی نے کیپیٹل ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا یونین نے پاکستانی ذرائع ابلاغ اور ٹی وی چینلوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منی کے المناک حادثے کے شہیدوں کے بارےمیں سعودی عرب کے حکام کی لاپرواہی ، غفلت اور مجرمانہ رفتار کے بارے میں تنقید کرنے سے پرہیز کریں۔
اطلاعات کے مطابق کیپیٹل ٹی وی نے پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا یونین کے اس حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے منی کے المناک واقعہ کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی ہے اور عوام کے سامنے سچائی اور حقیقت کو پیش کیا ہے۔ادھر پاکستانی سپریم کورٹ نے پاکستانی حکومت سے پاکستانی شہداء کی فہرست طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت بھی منی میں سعودی عرب کے حکام کی غفلت و لاپرواہی اور مجرمانہ و غیر انسانی و غیر اخلاقی رفتار پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ