مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر نے اس موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ اسلامی نورانی تعلیمات کی روشنی اور باہمی اخوت، برادری ،ہمدردی اور ہمدلی کے ساتھ عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی اخلاقی اور شرعی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ روحانی نے اپنے پیغام کے اختتام پر تمام مسلمانوں کی کامیابی اور کامرانی کے لئے دعا کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید الاضحی کے موقع پراپنے ایک پیغام میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1858368
آپ کا تبصرہ