مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے راجستھان میں پاکستانی سرحدکے قریب بڑے پیمانے پر تربیتی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگی مشقیں بہت بڑے پیمانے پر راجستھان میں اکتوبراورنومبر کے مہینوں میں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مشقوں کامحور حملہ آورکی پہچان رکھنے والی بھارتی فوج کی 21 ویں کورہوگی تاہم اس میں فوج کی جنوبی کمانڈکو مکمل طورپر شامل کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق جھانسی سے حیدرآباد کے مابین بکتربند اورانفنٹری فارمیشنز کوپہلے ہی حرکت میں لایاجا چکاہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کے مابین فوجی پروٹوکول کے معاہدے کے مطابق پاکستان کوپیشگی طورپر مطلع کیاجا رہاہے۔
ہندوستان نے راجستھان میں پاکستانی سرحدکے قریب بڑے پیمانے پر تربیتی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے۔
News ID 1858350
آپ کا تبصرہ