20 ستمبر، 2015، 2:36 PM

جانباز آج بھی جہاد و جانبازی میں مصروف ہیں

جانباز آج بھی جہاد و جانبازی میں مصروف ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کے موقع پر بعض جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: جانباز آج بھی جہاد و جانبازی میں مصروف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کے موقع پر بعض جانبازوں اور ان کے اہلخانہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جانبازوں کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کے جانباز اسو قت بھی جہاد اور جانبازی میں مصروف اور مشغول ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی جانباز، ان عالمی سامراجی طاقتوں کے بہیمانہ اور ہولناک جرائم کو دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں جنھوں نے صدام معدوم کی بھر پور حمایت کی تھی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جانبازوں کے اہلخانہ کو صابر قرار دیتے ہوئے فرمایا: جانبازوں کے اہلخانہ اپنے عزیزوں کے ساتھ جانبازی اور جہاد کا مظاہرہ کررہے ہیں  اور بیمار کی حفاظت کا رنج اگر بیماری سے زیادہ نہ ہو تو کم نہیں ہے۔

News ID 1858268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha