مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت کے شمال میں بم دھماکے کے نتیجے میں عراق کے سات فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ تکریت کے شمال میں بیجی ریفائنری کے قریب ہوا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں 7 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر عراقی جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں متعدد دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ