مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پاکستانی ادارے نیب نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی شکایات کے بعد ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈی جی نیب پنجاب برہان علی کا کہنا ہے کہ ہر ادارے کی طرح نیب کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے، جب کسی کے خلاف شکایات موصول ہوتی ہے تو اس کی انکوائری کے لئے ایک تحقیقاتی افسر تعینات کیا جاتا ہے اور پھر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جاتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں اس لئے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹی کے 2 اہم ارکان کے خلاف بھی کیس شروع ہو چکے ہیں لیکن ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے، اس کے علاوہ دیگر ارکان اسمبلی کے خلاف بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا مشہود کی ایک ویڈیو میڈیا پر عام ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور رانا مشہود کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پاکستانی ادارے نیب نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف کرپشن کی شکایات کے بعد ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
News ID 1858196
آپ کا تبصرہ