16 ستمبر، 2015، 4:32 PM

منیلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ

منیلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ کا مظاہرہ

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف طلبہ نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
فلپائن کے دارالحکوت منیلا میں طلبہ کا گروہ، پولیس اہلکاروں کو چکما دیتے ہوئے امریکی سفارت خانے تک پہنچ گیا اور داخلی راستے پر لال رنگ بھی پھینکا، طلبا نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جس میں امریکی فوج اور جنگی طیاروں کی تعیناتی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کے دوران پولیس نے 6 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلپائن میں 1991 میں امریکی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن 1999 میں ایک معاہدے کے تحت انہیں دوبارہ فعال کردیا گیا ۔

News ID 1858171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha