2 ستمبر، 2015، 12:32 AM

افریقی یونین کے فوجی مرکز پر خود کش حملے میں درجنوں فوجی ہلاک

افریقی یونین کے فوجی مرکز پر خود کش حملے میں درجنوں فوجی ہلاک

صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے افریقی یونین کے فوجی مرکز پر خودکش حملہ اور فائرنگ کی ہے جس کے نتیجےمیں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کی دہشت گرد تنظیم الشباب نے افریقی یونین کے فوجی مرکز پر خودکش حملہ اور فائرنگ کی ہے جس کے نتیجےمیں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق الشباب دہشت گردوں  نے صومالیہ کے زیریں صوبے شابیل کے علاقے جنالا میں حملہ کیا، کارروائی میں ایک کار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں افریقی یونین کے کم ازکم 70 فوجی مارے گئے جب کہ کئی اہلکار علاقے سے فرار ہوگئے ہیں۔ افریقی یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔

News ID 1857833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha