23 اگست، 2015، 12:26 PM

ایکواڈور کا " کوٹو پاکسی " آتش فشاں پہاڑ 148سال بعد دوبارہ متحرک

ایکواڈور کا " کوٹو پاکسی " آتش فشاں پہاڑ 148سال بعد دوبارہ متحرک

ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو سے 45کلو میٹر دور ایکواڈور کا " کوٹو پاکسی" آتش فشاں پہاڑ 148سال بعد دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو سے 45کلو میٹر دور ایکواڈور کا " کوٹو پاکسی" آتش فشاں پہاڑ 148سال بعد دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کے اخراج کے باعث قریبی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آتش فشاں گزشتہ ہفتے سے دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں اخراج کر رہا ہے۔ راکھ اور دھویں کے بادل کے باعث قریبی آبادیوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچے کا خدشہ ہے،دھویں کےبادل 2کلو میٹر دور تک پھیل گئے ہیں۔ حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

News ID 1857594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha